International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Showing posts with label کاروبار کریں. Show all posts
Showing posts with label کاروبار کریں. Show all posts

Wednesday, February 13, 2019

February 13, 2019

رکیے آپ نے کاروبار کرنا ہے یہ پڑھیے؟؟؟ بہت کام کی چیز ہے 2019

 کاروبار کرنے کے طریقے۔
السلام علیکم !
آج آپ سے کچھ باتیں شیئر کرنی ہیں !
مجھے کپڑے کے کام سے وابستہ ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہورہا ، اس قلیل عرصے میں جو کچھ سیکھا اس میں سے چند باتیں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں ممکن ہے کسی دوست ، بھائی کے کام آسکیں !
دنیا کے کسی بھی کام کو کامیاب بنانے کےلئے آپ کو ابتدائی طور سے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے !




(1)
تجربہ اور مہارت :
جو کام آپ کرنا چاہتے ہیں اس کی زیادہ نہ ہو تو موٹی موٹی باتیں معلوم ہوں ، یہ بھی معلوم ہو کہ اس میں نقصان کے ممکنہ وجوہات کیا ہوسکتی ہیں !
یہ لازمی اور آخری حد تک کی باتیں ہیں ورنہ جس کام میں آپ نے خود بیٹھ کر وقت نہیں لگایا ہو تو اسے مستقل پیشے کی غرض سے کرنا آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے ، آپ کو کپڑے کی کسی قسم کا علم نہیں اور آپ دوکان لیکر لاکھوں کا مال منگواتے ہیں صرف سنی سنائی باتوں کی بنیاد پر تو یہ آپ اپنے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ، مثال کے طور پر کپڑے کا کامیاب کاروبار کرنے کے لئے آپ کو مین مارکیٹ میں زیادہ نہ ہو تو ایک سال لگانے کی ضرورت ہے ، آپ وہاں صرف بیٹھ کر یہ دیکھیں کہ گاہک کونسے جملے استعمال کرتا ہے اور دوکاندار ڈیل کرنے کے لئے کونسے جملوں کا سہارا لیتا ہے ، جب آپ گاہک کی نفسیات سمجھنے لگیں گے تو بعد کے مراحل آسان ہیں ، آپ کو آہستہ آہستہ کپڑے کی کوالٹی ، معیار کا بھی اندازہ ہوگا ، پھر آپ کپڑوں کی مختلف اقسام بھی پہچان لیں گے !
کم از کم ایک سال کا عرصہ ایک مزدور اور شاگرد کی حیثیت سے جب آپ لگالیں گے تو پھر آپ اگر اپنی دوکان میں قرض لیکر لاکھوں کا مال منگواتے ہیں تو یہ برا نہیں ، کپڑا خراب ہونے کی چیز نہیں !
اسی کے ساتھ ہمیشہ اس دوکاندار یا کمپنی سے مال لیا کریں جن کے ہاں واپسی کی گنجائش ہو ، اس کے علاوہ آپ جہاں کام شروع کررہے ہیں اس علاقے کا رہن سہن ان کا معیار بھی جان لیں
جہاں لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے محتاج ہوں آپ اگر وہاں بیف ، مٹن ، مرغی کا گوشت بیچیں گے تو ظاہر ہے یہ آپ کی ناسمجھی ہے !
(2) محدود سرمایہ :
البتہ سرمایہ ثانوی چیز ہے ، اگر آپ تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں تو سرمایہ کا نہ ہونا آپ کے لئے کوئی اتنی بڑی بات نہیں تاہم پیسے کی اپنی ایک شان ہے 😉
اکثر دوست پوچھتے رہتے ہیں !
ہمیں دوکان لگانے کے لئے اعلی کوالٹی کا مال کہاں سے ملے گا ؟
ان سے باتوں باتوں میں جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے بھی کبھی کسی دوست کی دوکان پر نہیں بیٹھے ہیں تو پھر میں انہیں صاف صاف منع کرتا ہوں کہ بھیا !
دوکان نہ لگائیں۔ ہاں اگر آپ پانچ دس ہزار سے گھر پر کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو میرے پاس سے آپ کو معیاری مال مل سکتا ہے 😉
آخری گزارش ہے اپنے فائدے کے لئے کسی غریب کا نقصان نہ کریں !
حدیث میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
مشورے کی حیثیت ایک امانت کی ہے جس طرح امانت میں خیانت کا گناہ ہے اسی طرح اپنے ذاتی فوائد کے لئے کسی بھائی کو غلط مشورہ دینے پر بھی گناہ ہے !
جب دوستوں کو ان کے مرضی کا مشورہ نہیں ملتا تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں
بہت معذرت یہ کسی خاص دوست پر تنقید نہیں ایک عمومی مشورہ ہے !
مجھ سے بہت سے دوستوں نے ایسا پوچھا اور انہیں منع کردیا !