کروڑ پتی اداکار! کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 5 امیر ترین اداکار کون سے ہیں؟
Attaullah Kehar |
پاکستانی ڈرامہ
انڈسٹری دن بدن دنیا بھر میں مقبول ترین ہوتی جارہی ہے، ملک میں بننے والے ڈراموں
کی گونج پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہے تبھی ہمارے کئی اداکار بھارت کی فلموں میں کام
کر چکے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے اداکار بہترین اداکاری کرنے کی بھاری رقم بھی
وصول کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کے 5 امیر
ترین اداکار کون سے ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی کتنی ہے؟
ماورہ حسین
ماورہ حسین پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معروف
ترین نام ہے۔ اداکارہ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ
بھارت میں بھی ایک فلم میں اداکاری کر چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماورہ حسین کی
سالانہ آمدنی تقریباً 25 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 41 لاکھ 88 ہزار 750 روپے
بنتے ہیں۔
مہوش حیات
مہوش حیات کا شمار بھی پاکستان کے امیر ترین
اور سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ مہوش حیات کی سالانہ آمدنی
تقریباً 40 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 67 لاکھ 2 ہزار روپے بنتے ہیں۔
علی ظفر
علی ظفر صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ بھارت کے
بھی مقبول ترین گلوکار ہیں۔ علی ظفر کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔ ان کی
سالانہ آمدنی 10 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار روپے ہیں۔
حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی کا شمار بھی امیر ترین اداکاروں
میں ہوتا ہے۔ ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 40 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 67 لاکھ
2 ہزار روپے بنتے ہیں۔
ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ سے بھلا کون ناواقف ہو سکتا ہے،
یہ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں کے مداح ہر عمر کے ہیں۔ ماہ نور بلوچ کا شمار بھی
پاکستان کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی سالانہ آمدنی 1 کروڑ 67 لاکھ 55
ہزار روپے ہے۔