International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Saturday, March 2, 2019

دس ایسے کام عمر کے تیس سال مکمل ہونے سے پہلے کر لینے چاہئیں 10| तीस वर्ष की आयु पूरी होने से पहले दस ऐसे कार्य किए जाने चाहिए

دس ایسے کام عمر کے تیس سال مکمل ہونے سے پہلے کر لینے چاہئیں--

तीस वर्ष की आयु पूरी होने से पहले दस ऐसे कार्य किए जाने चाहिए


1) 

کم از کم ایک سال کےلیے اکیلے رہیے۔اکیلےزندگی گزارنا کئی اعتبار سے فائدہ مند ہے، اول یہ کہ آپ Self Dependent زندگی گزارنا سیکھتے ہیں، اکیلے رہ کر زندگی ایسے ایسے سبق سکھادیتی ہے جو کسی درسگاہ میں سیکھنا ناممکن ہے، ان میں سے اہم ترین Skill اپنی Basic Needs کو از خود پورا کرنے کی اہلیت جو بہت سے لوگ بڑھاپے تک بھی نہیں سیکھ پاتے اور تمام عمر دوسروں کے سہارے اور دوسروں پر بوجھ بنے گزاردیتے ہیں، شادی سے پہلے امی اور بہنیں کام کرکے دیں، شادی کے بعد بیگم اور بڑھاپے میں بچے!چھوٹی موٹی ڈش خود بنا لینا، اپنے کپڑے خود دھونا، اپنا خیال خود رکھنا، کہنے کو عام سی عادات ہیں لیکن Self esteem اور خود اعتمادی پیدا کرنےمیں ان عادات اور اسکلز کا رول سب سے زیادہ ہے، ایک بار آپ سیکھ گئے تو تمام عمر کے لیے دوسروں کی Dependency سے آزاد ہوجائیں گے،اگرچہ بزرگوں اور بڑوں کی 'خدمت' ہمارے ہاں سعادت سمجھ کرکی جاتی ہے لیکن یاد رکھیے وہ بزرگ یا بڑے جو دوسروں پر انحصار کم سے کم یا بالکل نہیں کرتے چھوٹے(یا جونئیرز) ان کا کام کرنے اور ان کو سہارا دینے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں، بنسبت ان کے جو ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے چھوٹوں کوآرڈر دیتے ہیں، خود انحصاری آس پاس کےماحول اور لوگوں میں آپ کی عزت اور مقام کو بڑھا دیتی ہے۔

2) 

چھوٹا موٹا بزنس۔تیس سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے کم سرمائے سے کوئی چھوٹا بزنس شروع کیجئے جس میں آپ کسٹمر ڈیلنگ، پبلک ڈیلنگ، پراڈکٹ بیچنے اور لوگوں کو کنونس کرنے کی اسکل، انوسٹمنٹ اور سرمائے کو مینیج کرنے کی اسکلز سیکھ پائیں، آپ کسی کو سروس دے سکتے ہیں، ایک کمرے پر مشتمل کوئی چھوٹی سی ٹیچنگ اکیڈمی کھول سکتے ہیں، آن لائن خریدوفروخت کرسکتے ہیں یا ایجنٹ بن سکتے ہوں حتیٰ کہ چھوٹا موٹا اسٹال لگانے کی اہلیت رکھتے ہوں تو کر ڈالیے، اس تجربے سے آپ کو یوں توبہت سے فائدے حاصل ہوں گے لیکن ایک نقد فائدہ یہ ہوگا کہ آپ خود کو ڈسکور کرپائیں گے کہ آیا آپ کے مزاج کے مطابق آپ کے لیے نوکری کرنا زیادہ موزوں ہے یا کاروبار کرنا، ساتھ ساتھ یہ فائدہ بھی حاصل ہوگا کہ کبھی زندگی میں بے روزگاری کے دن کاٹنے پڑگئے تو آپ ہاتھ پیر چھوڑ کر مایوس نہیں بیٹھیں گے یہ چھوٹا سا بزنس چلانے کا تجربہ ان مشکل دنوں مٰں آپ کے کام آئے گا ، اور اگلا روزگار لگنے تک کا وقت عزت سے کٹ سکے گا۔
3)  

ناکامی کے تجربات۔نئے سے نئے پراجیکٹ ٹرائی کیجئے اور زندگی میں ناکامی اور کبھی کامیابی کا مزہ چکھیے، آپ حیران ہوں گے ناکامی آپ کو وہ کچھ سکھادے گی جو آپ کو کامیابی نہیں سکھا سکتی! ناکامی سے سبق سیکھیئے یہ وہ اسباق ہوں گے جو آپ کو عمر کے 70s, 60s, 50s, 40s میں کام آئیں گے۔4) 

عادات پر انویسٹ کیجئے۔ہماری روز مرہ عادات ہمارا مستقبل بنانے میں سب سے بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، یہ عادات ہی ہیں جو زندگی کا بیڑہ غرق بھی کرسکتی ہیں اور بیڑہ پار بھی، لہذا عادات پر انوسٹمنٹ سب سے کامیاب انوسٹمنٹ ہے ، اپنی زندگی کا کوئی مشن، کوئی وژن مقرر کیجئے اور روز کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے ٹارگٹس اچیو کیجئے۔ اچھی عادات مثلا" نماز کی پابندی، مطالعے کی عادت، ورزش وغیرہ ایسی عادات ہیں جنہیں زندگی میں لازم پکڑ لیجیے تو یہ تمام عمر نفع دیتی ہیں،اسی طرح بری عادات کو چن چن کر ختم کرنے کی کوشش کیجئے، مثلا" سگریٹ نوشی، غیرضروری رت جگے، نیٹ سرفنگ، یوٹیوب، سوشل میڈیا پر پر وقت کا ضیاع ان سب عادات سے لڑکر ختم کرنے کی کوشش کیجئے۔اچھی عادت کیسے ڈویلپ ہوتی ہے اور بری عادات سے کیسے چھٹکارا پایا جاتا ہے یہ بھی ایک سائنس ہے، سیکھیے ! بہت نفع ہوگا


5

تعلیم مکمل کیجئے۔عمر کے تیس سال مکمل ہونے سے پہلے پہلے کم از کم ماسٹرز تک کی تعلیم یا کوئی پروفیشنل ایجوکیشن ضرور مکمل کر لیجیے کیونکہ بعد از 30 زندگی آپ کو تعلیم کے مواقع نہیں دیتی، یا کم از کم اس کے بعد تعلیم جاری رکھنا تقریبا" ناممکن ہوجاتا ہے، لہٰذا کوشش کیجئے 24/25 تک اپنے تعلیمی کرئیر کو کنارے لگا لیجئے اور کسی وجہ سے دیر سویر ہوگئی ہے تو عمر کے تیس سال مکمل ہونے سے پہلے پہلے مکمل کر لیجیے، یہ ابھی نا کرپائے تو اس کے بعد صرف پچھتاوا رہ جائے گا۔

6) 

محبت کیجئے۔آپ محبت کرکے شادی کرنا چاہتے ہوں یا شادی کر کے محبت یہ آپ کی چوائس ہے، اگرچہ ہر سینئیر آپ کو شادی سے پہلے محبت کرنے کا مشورہ نہیں دے گا، اس کی پہلی وجہ اخلاقی ہے کہ ہمارے مزہب میں یہ ناپسندیدہ ہے دوسری وجہ یہ کہ محبت کی شادیاں اکثر ناکام ہوتی ہیں، ، لیکن اگر آپ محبت کر ہی بیٹھے ہیں اُس شعر کے مصداق
مجھے سمجھاو مت محسن کہ اب تو ہو چکی مجھ کو.. محبت مشورہ ہوتی تو...توتم سے پوچھ کر کرتے.. تو پھر اب شادی میں دیر مت کیجیے، محبت کا معاملہ بڑا دلچسپ ہے اور میں بحیثیت ایک سینئیر محبت کے حق میں ہوں چاہے آپ(اخلاقی حدود کراس کیے بغیر) شادی سے پہلے کریں یا بعد، محبت ایک ایسا ایموشن ہے جو آپ کو فوکس ہونا اور قربانی دینا سکھاتا ہے، یہ ایسا دلچسپ اور پرکشش تجربہ ہے کہ اس میں ناکام ہو تب بھی فائدہ اور کامیاب ہو تب بھی فائدہ، کامیاب ہونے کا فائدہ تو آپ پہلے سے جانتے ہیں، لیکن محبت میں ناکامی کا تجربہ انسان کو توڑ کر رکھ دیتا ہے اور اگر آپ کی تربیت ٹھیک خطوط پر ہوئی ہے تو یہ ٹوٹنا کئی لحاظ سے کارآمد ہے، ناکامی کے نتیجے میں آپ کی خود اعتمادی اور سیلف اسٹیم چونکہ بری طرح متاثر ہوتی ہے لہٰذا آپ اسے re-gain کرنے کے لیے خود کو کسی برتر مقصد کے لیے وقف کردیتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کی کامیابی میں محبت کی ناکامی کا بھی بڑا ہاتھ ہے


7)

! اپنے کام سے محبت کیجئے۔بہت سے لوگ آپ کو مشورہ دیں گے کہ کام وہی کرو جس کام سے آپ کو محبت ہے، لیکن ایسا کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے کہ انہیں جس کام سے محبت ہے وہی پیشہ اختیار کرنے کا موقع ملے، ایسے میں کیوں نا جو کام بھی مل گیا ہے اسی سے محبت کرنا سیکھ لیا جائے؟ یہی حقیقت پسندی اور وقت کا تقاضہ ہے

8)

مطالعہ کیجئے۔مطالعے کےبارے میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں اور با رہا اپنے جونیرز کو ایک ہی مشورہ کثرت سے دیتا ہوں کہ مطالعہ کیجئے یہ آپ کے زہنی افق کو وسیع اور آپ کی سوچ میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے، یہ عادت روز کی بنیاد پر آدھا گھنٹے سے شروع کی جاسکتی ہے اس کے بعد وقت اور دلچسپی کے اعتبار سے اس میں اضافہ کرتے رہیے، جو لوگ کتابیں لکھتے ہیں، بعض اوقات ایک کتاب لکھنے میں انہیں دس دس سال لگ جاتے ہیں، گویا جس علم کو سیکھنے اور ضبط تحریر میں لانے میں مصنف کی زندگی کے دس سال وقف ہوئے آپ تین چار سو صفحات کی اس کتاب کو دس پندرہ دن میں ختم کرکے وہ علم چنددنوں میں حاصل کرلیتے ہیں

9)

کسی اسکل میں مہارت۔کوئی سی ایسی اسکل جس میں آپ میں خداداد صلاحیت رکھتے ہوں اسے پالش کیجئے اور اس میں مزید مہارت حاصل کیجئے، مثلا" کمیونیکیشن اسکلز، کمپیوٹر اسکلز، کوئی سی لینگوئج وغیرہ ان میں سے ہراسکل تمام عمر آپ کو نفع دے گی

10) 

سواٹ SWOT Analysis.گاہے گاہے اپنا SWOT Analysis کرتے رہا کیجئے، SWOT Analysis کیا ہے تفصیل کے لیے گوگل سرچ کر لیجئے مختصرا" عرض کیئے دیتا ہوں،S= StrengthsW=WeaknessesO=OpportunitiesT=Threatsاپنی Strengths کو جانیے اور ان کی مدد سے اپنی Weaknesses پر قابو پانا سیکھیئےآپ کے سامنے کون سے مواقع Opportunities میسر ہیں، انہیں حاصل کیجیئے اور Threats پر قابو پائیے۔یہ دس کام یوں تو 20s میں کر لینے چاہئیں لیکن اگر آپ کی عمر مبارک 30 سے زیادہ بھی ہوچکی ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں بعد میں بھی کیئے جاسکتے ہیں، لیکن وہی بات The earlier, The Be Better







No comments:

Post a Comment