“ آپ آئیڈیاز تو دیتے رہتے ہیں لیکن آپ خودکیاکرتے ہیں ؟؟”
یہ سوال اکثر دوست پوچھتے ہیں
تو سوچا آپ کو بتا ہی دوں ۔۔
میرا زیادہ تر بزنس آن لائن ہے ، ای کامرس کے علاوہ میں ڈومین خریدتا اور پھر سیل کرتا ہوں ، بہت فائدے والا بزنس ہے اور اچھا مارجن ہے لیکن پیسے کو انویسٹ کرکے بھول جانا اور بیک اپ کے لئے رقم رکھنا اس بزنس کی جان ہے ۔۔
شارٹ ٹرم میں دیکھا جائے تو یہ لاکھوں کا کھیل ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اس بزنس کی سمجھ رکھتے ہوں ۔۔
ڈومین خرید کر رکھ لینا اور پھر گاہک کی تلاش کے بعد اسے مہنگے داموں فروخت کرنا آسان کام نہیں ہے ، یہ ایک مکمل آرٹ ہے ۔
بعض اوقات سالوں گاہک نہیں ملتا اور بعض اوقات اگلے دن مل جاتا ہے ۔۔ سرمایہ کاری سال میں ایک بار خریداری کے وقت ہی ہوتی ہے اور اگر اسی سال میں گاہک مل گیا تو فائدہ وگرنہ اگلے سال دوبارہ سے اسی ڈومین کی رقم دینا ہوتی ہے ۔ کیونکہ یہ پراپرٹی محدود وقت کے لئے آپ کے نام منتقل کی جاتی ہے ۔
میں نے ایک ڈومین /12770میں خریدی جو کہ 9 ماہ بعد 1لاکھ 26 ہزار میں فروخت ہوگئی ۔ اسی طرح ایک ڈومین 23 ہزار میں خریدی گئی اور چار سال بعد 10 ہزار میں فروخت کی گئی ۔۔ ایک ڈیل میں فائدہ اور دوسری میں سراسر نقصان ۔۔
سیکھتے سیکھتے کئی ہنر آتے ہیں اورچلتے چلتے متعدد بار پیسے ڈوب بھی جاتے ہیں ۔۔ لیکن اب سنبھل گئے ہیں الحمدللّٰہ
بھائی مزمل شیخ بسمل سے کراچی میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا
“ سمارٹ ورک ہارڈ ورک سے زیادہ بہتر ہے اس میں آپ سوتے رہیں تو بھی آپ کا بزنس چلتا رہتا ہے “
سر عامر اقبال فرماتے ہیں
“ جتنا جلدی آئی ٹی فیلڈ میں آجائیں گے ترقی کے امکانات واضح ہوتے جائیں گے “
پاکستان میں متعدد بزنس کرنے کے بعد اب صرف IT ہی ایک ایسی فیلڈ ہے جس میں ترقی کے امکانات واضح ہیں ۔۔
یاد رکھئے !
یہ بتلانے کا مقصد قطعا یہ نہیں کہ آپ بھی اس بزنس میں ہاتھ ڈالیں ، اس وقت جو بزنس آپ کر رہے ہیں وہی آپ کے لئے بہتر ہے وہی کرتے رہیں ۔
ہاں اگر پیسے زیادہ ہیں اور کم ازکم ایک لاکھ روپے ہیں اور آپ یہ سرمایہ کاری بھلا سکتے ہیں تو پھر کسی تجربہ کارکے ساتھ مل کر یہ بزنس کر لیجئے اللہ برکت دے گا ۔
No comments:
Post a Comment