International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Wednesday, April 3, 2019

15 ہزار سے ایک لاکھ | 100000 से एक मिलियन



15 ہزار سے ایک لاکھ

کراچی کے نادرا میگا سنٹر ڈیفنس کے بالکل سامنے موجود خان بابا کی یہ ریڑھی جس پہ فوڈ آئٹمز کی تعداد 24 ہے جس میں ڈرائی فروٹس ، مونگ پھلی اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔۔محض دس روپے میں چھوٹا سا پیکٹ ۔۔ صرف دس منٹ میں تیرہ کسٹمرز ۔۔۔
میں نے پوچھا
کتنے پیکٹ بیچ لیتے ہو ؟
سٹیپلر سے پن لگاتے ہوئے بولا 
“ 250
سے 300 تک
اچھی روزی روٹی چل رہی ہے ؟؟
مسکرا کر بولے 
اللہ کا شکر ہے
روزانہ کی تین ہزار سیل ہوتی ہے تو کم از کم کتنا بچ جاتا ہے ؟؟
اطمینان سے گویا ہوئے 
یہی کوئی 15 سو کے قریب
مطلب 45 ہزار روپے ماہانہ ۔۔۔۔ 
کب سے کام کر رہے ہو ؟
دو سال سے ۔۔ 
کمال ہو گیا ۔۔۔۔
تو کیا بنایا اب تک ؟؟
ایک کار لی ہے بیٹا کریم میں چلاتا ہے ، دوسرا بیٹا بائیکیا چلا رہا ہے ، بیٹی پڑھ رہی ہے
ماشاء اللہ ۔۔ 
مطلب فیملی کما رہی ہے ؟؟” 
جی الحمدللّٰہ ۔۔۔ ماہانہ تقریباً 1 لاکھ آمدنی ہے۔
اور لوگ کہتے ہیں روزگار ہے کہاں ؟؟؟ بہت پریشان ہیں
ایک ریڑھی 10 سے 12ہزار میں مل جاتی ہے
پانچ ہزار سے 24 پروڈکٹس لیجئے
چھوٹے چھوٹے شاپرز میں پیک کیجئے
اور فروخت کرکے روزگار کمائیے
جب بچت ہونے لگے توکمیٹی ڈالئے ,
کمیٹی کی رقم سے بائیک لیجئے اورکمپنی کے ساتھ اپنا ایک فیملی ممبر جوڑ دیجئے
دوسری کمیٹی سے دوسرا ممبر بحال کیجئے
تیسری کمیٹی سے اپنے گھر کی ہلکی پھلکی حالت کو بہتر بنائیے اور پھر چار لوگ یا پانچ لوگ جتنے بھی فیملی ممبر ہوں اپنا سرمایہ ایک سال جوڑ کر کریانہ کی اچھی سی دوکان بنا لیجئے مستقبل آپ کا ہے ۔۔۔


No comments:

Post a Comment