International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Saturday, October 3, 2020

واٹس ایپ صارفین ہوجائیں ہوشیار 3 سال جیل اور 5 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے



 عمان میں واٹس ایپ پر ایموجیز کے غلط استعمال سے 3 سال جیل کی سزا اور 5 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے، صارفین کو متنبہ کردیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان میں کسی ملکی یا غیرملکی کا مذاق اڑانے کے لیے اگر واٹس ایپ پر کریکٹر ایموجیز بھیجے گئے تو اس پر جیل کی سزا اور جرمانہ ہوگیا، جس کی حد 3 سال قید اور 5 ہزار ریال سے زیادہ نہیں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق یہ قانون ان صارفین پر لاگو ہوگا جو واٹس ایپ پر کسی کی تضحیک اور تمسخر اڑانے کے لیے کریکٹر ایموجیز بھیجیں گے، اس فعل کو عمانی تعزیرات ضابطہ میں ایک غلط عمل قرار دیا گیا ہے۔مقامی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمانی وکیل صالح ال مقبلی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں واٹس ایپ پر مختلف عمانی اور غیرعمانی کریکٹر ایموجیز طنزیہ انداز بھیجے گئے جو کسی کی تضحیک کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کریکٹر ایموجیز کو تضحیک آمیز انداز میں تیار کرنا اور اس مقصد کے لیے دیگر صارفین کو بھیجنا جن سے ان کی دل آزاری ہو یہ جرم تصور کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے فریق کی رضامندی کے بغیر یہ عمل افراد کی نجی زندگی سے متعلق خلاف ورزی شمار کی جائے گی، جس پر عمانی تعزیرات ضابطہ کے تحت مندرجہ بالا جرمانہ اور جیل کی سزا ہوگی۔

 

No comments:

Post a Comment