International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Wednesday, October 7, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصبمیولوت چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا /Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi telephoned his Turkish counterpart Mevlt شavu اوoلوlu

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصبمیولوت چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور دوطرفہ امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ترک وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی۔

گزشتہ ماہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پاک افغان سرحد پر پرتشدد واقعات افغان امن عمل کو پٹری سے ہٹانے کی سازش ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان امن و ترقی کے مستحق ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر امن کو سبو تاژ کرنے والوں 

کو شکست دیں گے۔

No comments:

Post a Comment