International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Monday, February 25, 2019

ریڈی میڈ ڈریسز کا کاروبار 2019 / तैयार कपड़े का कारोबार




ریڈی میڈ ڈریسز کا کاروبار
ایک سفید کاغذ لیجئے ، قلم اٹھائیے اور چھوٹا سا ایک کنٹینٹ لکھئےاگر لکھنا نہیں آتا تو کسی دوست سے مدد لیجئے یا پھر یہ تحریر استعمال کر لیجئے۔
ضرورت برائے ٹیلرنگ سٹاف
اگر آپ کے ہاتھ میں ہنر اور آپ کی ملکیت میں ایک الیکٹرک سلائی مشین ہےتوآپ ہماری کمپنی کا حصہ بن سکتے ہیں
جی ہاں ! ایک چھت تلے بیٹھ کر کمپنی کا حصہ بنئے یقینا خوشحالی آپ کا حق ہےاور آپ کا پہلا قدم اس کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے ۔
ابھی کال کیجئے
——————————0301
یہ ایک اشتہار ہے یہ رابطہ نمبر آپ میں سے کسی کا بھی ہو سکتا ہے ۔ کمپنی کا نام سوچئے ، کارڈ بنائیے اور اپنے شہر کی پریس مارکیٹ سےایک ہزار پوسٹراور ایک ہزار وزٹنگ کارڈ چھپوائیے جس پہ آپ کا نام نمبر اور پتہ درج ہو ۔۔کارڈز سنبھال کر رکھئے اور پوسٹرز اڈے ، اسٹیشن اور دیگر پبلک جگہوں پہ چسپاں کرکےکالز کا انتظار کیجئے۔۔
اسی دوران پانچ سے دس ہزار کا انتظام آپ کے پاس ہونا چاہئے کیونکہ بہت جلد آپ کو ضرورت پڑنے والی ہے
اب آپ کو کالز آنا شروع ہوں گی
پہلی ، دوسری ،تیسری اور پھر لگاتار آنے والی کالز کا ڈیٹا محفوظ رکھتے جائیے ، اور ہر آنے والی کال پہ احتراما نام پوچھئے ، جگہ معلوم کیجئے اور کہئے
سر آپ کا نمبر ہمارے پاس آگیا ہے مزید ان شاء اللہ کال کرکے آپ کو بتادیا جائے گا
جب پندرہ ، بیس دن گزر جائیں تو سارے نمبرز الگ کیجئے اور آل نیٹ ورک پیکیج کر لیجئے اور کسی دوست کا آفس ، گھر ، ڈرائنگ روم یا کوئی خاص جگہ میٹنگ کے لئے طے کیجئے اور پھرکال شروع کردیجئے
السلام علیکم! عابد صاحب بات کر رہے ہیں ؟؟ “ جی سر !” سر ! میں “ داراللباس “ سے بات کر رہا ہوں کیسے ہیں آپ ؟؟
سر ! ہم نے سٹی سنٹر کے آفس نمبر 26 میں ایک میٹنگ رکھی گئی ہے تاکہ ہم کمپنی کے حوالے سے اور آپ کی سروسز کے حوالے سے کچھ گفتگو کر سکیں ۔ تو کیا امید رکھوں کہ آپ اس میٹنگ میں ضرور شریک ہوں گے ؟؟
50 لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہوگا تو 20 لوگ میٹنگ میں ضرور آ سکتے ہیں ۔ مقررہ دن کے لئے تیاری کیجئے ، ہلکی پھلکی ریفریشمنٹ سے خاطر تواضع تو بنتی ہے ۔ اپنی کمپنی کا تعارف کروائیے
محترم ممبران ! آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمیں جوائن کیا ہے ۔ آپ کا بے حد شکریہ 
دارللباس “ کے نام سے ہماری کمپنی ایک نیو برانڈ لانچ کر رہی ہے ، آپ نے دیکھا ہوگا کہ ریڈی میڈ کپڑے بہت مہنگے ہوتے ہیں جو کہ 2 ہزار سے 8 ہزار تک فی سوٹ مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ اور یہ سب اپر کلاس کے لیے ہے ۔ ان کمپنیوں کا ٹارگٹ امیر لوگ ہیں ۔ آپ اور میں مڈل کلاس فیملی سے ہیں اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم یہ ٹرینڈ مڈل کلاس لوگوں تک پھیلائیں اور انہیں بھی وہی پہناوا دیں جو کہ اپر کلاس پہن رہی ہے تاکہ ان کے اندر احساس کمتری ختم ہو اور کاروبار کے لئے بھی نئے راستے کھلیں ۔ ہم نے مہنگائی کے زمانے میں سلے سلائے سستے کپڑے مہیا کرنے کا عزم کیا ہےآپ تمام لوگ اپنے ہنر کے ماہر ہیں تو ہمیں ماہرین کی خدمات چاہئے ، ہم بہت جلد ایک ہال میں سٹچنگ یونٹ بنا رہے ہیں جس میں الیکٹرک سلائی مشین آپ کی اپنی ہوگی اور مٹیریل + کپڑا ہم دیں گے XL ، L , M , S چاروں سائز میں سوٹس تیار کریں گے۔ ہمارا پہلا ٹارگٹ 100 ڈیزائن ہیں اور یہ مختلف سائز کے 400 سوٹس بنیں گے اور جیسے ہی ہماری یہ کھیپ تیار ہوگئی ہم عید کے موقع پہ لانچنگ کردیں گے اور ہم کوئی بڑا سٹور نہیں بنا رہے ، فی الحال ہماری فروخت سر راہ ہوگی ، فی الحال کوئی سٹور نہیں بنا رہے، عید کے موقع پہ ہمارا تیار شدہ سارا مال سر بازار نکل جائے گا ان شاء اللہ ۔۔
اب رہا سوال کہ آپ کو کیا ملے گا ؟؟
تو مارکیٹ میں فی سوٹ بطور کاریگر آپ وصول کرتے ہیں اس سےزیادہ ریٹ دیں گے باقی آپ مشورہ دیجئے کہ اس پلان کی تکمیل کیسے ہو ؟؟
درزی لوگ آپ کو ضرور کوئی رائے دیں گے ، کچھ مخالفت کریں گے ، کچھ موافقت کریں گے ، کچھ مذاق اڑائیں گے اور کچھ آپ کے لئے خاص ثابت ہوں گے ۔۔اس لئے مختلف آراء سے پریشان نہیں ہونا ، ان کے مشورے یقینا خیر کے ہی ہوں گے ، ان لوگوں کو عزت دیں گے تو آپ کو کام بھی اچھا ملے گا۔۔
آخر میں اس میٹنگ میں ان تمام لوگوں کے نام لکھئے جو آپ کے ساتھ متفق ہیں ۔
اب کپڑے کی پہچان رکھنے والا دوست ساتھ لیجئے ، جو ٹرینڈ اور کلرز کو سمجھتا ہو ، پہلی کھیپ میں آپ کو 32 سو گز کپڑا درکار ہے ۔ یاد رکھئے ! آپ نے ایک سو روپے سے اوپر فی گز لینا ہے اس سے زیادہ کبھی نہیں لینا ۔۔ کیونکہ آپ کا ٹارگٹ مڈل کلاس لوگ ہیں اور آپ نے سستا بھی دینا ہے ، مارکیٹ گھومئے اور فیکٹری تک اپروچ کرکے مال اٹھائیے ، لمّہ لیجئے زیادہ بہتر رہے گا ، کپڑے کے لئے فیصل آباد کی ریل مارکیٹ یا کراچی کی جامع کلاتھ سے اچھی کوالٹی کا کپڑا مل سکتا ہے ۔ اس پہ تقریب 3 لاکھ 50 ہزار خرچ ہوں گے اب 50 ہزار کے قریب ہول سیل پہ کسی بھی شہر سے نلکی دھاگہ بکرم ، چپس اور دیگر سامان لیجئے ، اور واپس اپنے شہر آجائیے ۔۔
شہر میں سستی جگہ تلاش کیجئے جس کا کم سے کم کرایہ ہو ، طے کیجئے ایگریمنٹ کیجئے اور ٹیلرز کو بلا لیجئے ۔۔ وہ مشینوں سمیت آئیں اور کام پہ لگ جائیں ، ان مشینوں پہ ہاتھ اور بجلی دونوں استعمال ہوں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے موقع پہ پریشانی نہ ہو ۔۔ 3 لاکھ کے قریب بجٹ بیک اپ کے لئے محفوظ ہو ، ہر درزی کے لئے الگ الگ کیٹلاگ ہو اور اس میں ان کے حساب کتاب کا اندراج ہو ، کون سا کپڑا اور کتنا دیا اور سلائی کے بعد انہیں پسینے کی خشکی سے پہلے پیسے دے دیجئے ۔۔

کپڑے خوب صورتی سے پیک کیجئے ، 
اپنا ایک کارڈ جیب میں ڈالئے ،
ایک سو روپے کا کڑکتا نوٹ جیب میں رکھئے ، 
خریدار کے ساتھ ایک سیلفی 
اور فیس بک پہ اپ لوڈ کیجئے
ایک دھواں دھار سٹیٹس
چھوٹی عید کی بڑی آفر
نئے سوٹ کے ساتھ ایک سوروپے عیدی بالکل مفت
جی ہاں ! جس قیمت میں سوٹ ملتا ہے ہم اسی قیمت میں سلائی شدہ سوٹ مہیا کرتے ہیں
میری معلومات کے مطابق آپ کو تمام اخراجات+ سو روپے سمیت یہ سوٹ 1200 روپے کا پڑے گا اور 1500 میں فروخت ہو جائے گا اور وہ بھی نیٹ کیش ۔۔۔
1 لاکھ 20 ہزار میں سے 20 نکال دیں تو بھی ایک لاکھ روپے بچ جائیں گے اب آگے آپ اپنے تخمینے لگائیے ، ذہن دوڑائیں ، کیلکو لیشن میں میری غلطیاں یا تحریر میں خامیاں ڈھونڈنے کی بجائے بہتری کے سفر کا آغاز کیجئے۔ عید میں ابھی وقت ہے آپ کے پاس سرمایہ نہیں تو کسی اور کو ساتھ ملا لیجئے ، خود سے مینیج نہ ہو سکے تو چند دوست ساتھ لے لیجئے ۔۔ کچھ عرصہ بعد آپ کی اپنی برانڈ ، اپنا آؤٹ لیٹ اور اپنا کاروبار ۔۔۔ پھر چاہے لیڈیز سٹف رکھئے پرفیوم دیجئے، جوتے سنبھالئے ، کوٹ سجائیے یا پھر کھسے ۔۔ چمکتی دمکتے شیشوں سے جھانکتے لباس آپ کے “ داراللباس “ کی زینت ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو


No comments:

Post a Comment