International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Saturday, February 16, 2019

ایسا کرو آپ امیر بن جاو۔۔



کیا آپ بیروزگار ہیں یہ پڑھیے ؟؟



کیا آپ بیروزگار ہیں یہ پڑھیے ؟؟



بےروزگاری کیا اور کیوں ہے ہمارے ملک میں؟
میری بات کڑوی لگے تو معذرت۔
سب سے بڑی وجہ میں تو چوہدری ہوں کمیوں والا کام کیوں کروں؟
نوٹ: (اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں گجر۔ زمیندار وغیرہ وغیرہ ۔ پر لفظ چوہدری ہمارے علاقے میں عام ہے اس لیے میں نے لفظ چوہدری استعمال کیا چوہدری برادران سے معذرت ۔)
اور وہی چوہدری صاحب جب لاکھوں روپے لگا کر یورپین ممالک میں جان ہتھیلی پر رکھ کر دھکے کھا کے پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو واہاں مالی کا کام بھی کریں گے مزدوری بھی کریں گے سب کام کر لیں گے کیونکہ واہاں کوئی گاوں والہ کوئی رشتہ دار دیکھ نہیں راہا ہوتا اور چودراہٹ بچی رہتی ہے ۔
میں دوبئ میں ہوں اور یہاں بڑے بڑے چوہدری دیکھے ہیں جو ہر وہ کام کر رہے ہیں جس کو پاکستان میں کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں ۔ اور واہاں کہتے ہیں یہ تو کمیوں والا کام ہے۔ اور یہاں بڑی خوشی سے کر رہے ہوتے ہیں ۔
دوبئ میں چوہدری صاحب 4 بجے جاگتے ہیں اور لائن میں لگ جاتے ہیں باتھ روم سے لے کر ڈیوٹی پر جانے اور واپس آنے تک لائن میں لگ کر کرتے ہیں چوہدری صاحب کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ لائن توڑ کر آگے نکل جائیں۔
دوسری بات ۔ پاکستانی والدین بچوں کو اس لالچ سے پڑھاتے ہیں اور اونچے اونچے خواب دیکھاتے کہ پتر جتنا پڑھیں گا اتنی اچھی تنخواہ ملے گی اب ایک میٹرک کیا بچہ ساری زندگی اس لیے تباہ کر دیتا ہے کہ میں نے تو میٹرک کی ہے میں کیوں ریڑھی لگائوں یا کوئی اور کام کروں مجھے تو 22 گریڈ افسر کی نوکری ملے گی۔
اور اگر میں یہ کام کر لوں تو لوگ کیا کہیں گے ۔
ایسے اور بھی بہت بہانے ہیں ۔
نتیجہ یہ ہے کہ ہم جتنی محنت بیرون ملک جا کر کرتے ہیں اگر آدھی پاکستان میں کریں تو بہت بہتر کر سکتے ہیں۔

میں سچ کہتا ہوں اٹھو آپ کر سکتے ہو جو چاہو کر سکتے ہو ؟؟
ارے بھائی کرکے تو دیکھو  بن جاو جو بننا چاہتے ہو، قدم تو بڑھاو۔۔۔۔

کمینٹ کرکے بتائین اپنے تاثرات۔۔۔

No comments:

Post a Comment