International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Saturday, February 16, 2019

کامیابی مگر کیسے ؟



کامیابی مگر کیسے ؟
1۔ اپنے کام سے کام رکھیں۔
2۔ دنیا ایک ہی شخص آپ کو خوش رکھ سکتا ہے وہ آپ ہیں۔

باقی یہ پڑھیے


زندگی میں کامیابی کے لیے لوگ کیا نہیں کرتے۔ بعض برسوں تک تعلیم پرلاکھوں روپےخرچ کرکےاچھی نوکری حاصل کرناچاہتےہیں تو بعض ذاتی اور خاندانی کاروبار کو بنانے یا ترقی دینے کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ ایسے بھی ہیں جو کسی ایک ہی کام میں سالہ سال مشغول رہتےہیں اور ایسے بھی جو ہر نئے سال کچھ نیا کرکےکامیابی حاصل کرناچاہتےہیں۔ پرکامیابی ہے کہ ان میں سے اکثر کے ہاتھ نہیں آتی۔
جیسے چائے بنانے کے چند ایک طریقے ہیں،ایسےہی کامیابی حاصل کرنےکےبھی چنداصول ہیں جن پر عمل کرنا بلاشبہ چائےبنانےسے مشکل ہے لیکن ناممکن ہرگز نہیں۔
کامیابی کے حصول کے لیے جدوجہدکرنےسےقبل کامیابی کا تعین کرنابہرحال انتہائی ضروری ہےاورایک بارآپ اپنے لیے کامیابی کا پیمانہ طے کر دیں تو یہ تین اصول یقینی طور پر آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کریں۔
کتابیں پڑھئے
زندگی میں کامیابی کے لیے ایک بھرپور لائحہ عمل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک درست لائحہ عمل وہ راستہ ہوتا ہے جو آپ کو بھٹکنے نہیں دیتا اور منزل پر پہنچاتا ہے۔ یہ وہ طریقہ کار ہوتا جسں پر عمل کر کے آپ نے اپنے مقصد میں کامیاب ہونا ہوتا ہے۔
لیکن ذرا سوچیئے!
اگرآپ کالائحہ عمل ہی غلط ہے توکیاآپ کبھی بھی اپنےمقصد میں کامیاب ہوسکیں گے یا کبھی بھی اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے؟ ہر گز نہیں بھلے ہی آپ کا ارادہ کتنا ہی مستحکم ہو اور آپ دن رات اپنی کامیابی کے لیے کتنی ہی محنت کرتے ہوں۔صرف درست لائحہ عمل کی بنیاد آپ کاعلم ہے۔ علم جتنا مربوط اور منظم ہو گا،لائحہ عمل اتناہی واضح اور درست ہوگا۔ کتابیں پڑھنے سے آپ کو زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں وہ علم ملتا ہے جو سیکنڈ ہینڈ نالج سے کئی گنا ہ زیادہ موثر ہوتا ہے۔
بک اور فیس بک میں فرق ہے
بک اور فیس بک میں سب سے بڑا فرق ہی شاید یہی ہےکہ ایک کتاب پڑھنےکےبعدآپ کا دماغ کھلتا ہے اور آپ کسی بھی موضوع پر پہلے سے زیادہ کلیئر ہوتے ہیں جبکہ فیس بک’ پڑھنے‘سےآپ کو یہ نتائج نہیں ملتے۔
وجہ صرف یہ ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر جو معلومات ہوتی ہےوہ متفرق ہوتی ہےاورمتفرق معلومات کبھی بھی منظم نتائج کا سبب نہیں بنتی بلکہ ہرایک گھنٹہ جوسوشل میڈیا پرصرف ہوتاہےوہ مزیدابہام اورغلط فہمیاں پیداکرتاہے۔اس لیےفیس بک نہیں بکس پڑھیں۔
کامیاب لوگوں سے تعلق قائم کریں
موٹیویشنل اسپیکر جم روہن نے ایک دفعہ کہا تھا
’’آپ ان پانچ لوگوں کااوسط ہیں جن کےساتھ آپ سب سے زیادہ وقت گزارتے ہیں‘‘۔
کچھ ناقدین اس بات سے متفق نہیں اوران کےاختلاف کی اپنی وجہ ہےلیکن روہن نےجونقطہ اٹھایا ہےوہ بلاشبہ مدلل ہے۔
عام فہم بات ہےکہ مثبت لوگوں کی صحبت کامثبت اثرہوتاہےاورمنفی لوگوں کی صحبت کااثرمنفی ہوتاہے۔ کامیاب لوگوں کےساتھ رہ کرکامیاب ہونا،ناکام لوگوں کے ساتھ رہ کر کامیاب ہونے سے زیادہ آسان ہے۔
آپ کوکامیاب لوگوں سےکچھ اور سیکھنے کو ملے یا نہیں،یہ سیکھنےکا موقع ضرورملےگاکہ وہ کامیاب کیسےہوئےاوراگروہ کچھ کرنےمیں کامیاب ہوسکتےہیں تویقینی طور پرآپ بھی وہ کرنےمیں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
اب کچھ ایک لوگوں کی زندگی میں منفی لوگوں کا اتنا غلبہ ہوتا ہے کہ وہ اکثر کوشش کے باوجود بھی ان سے جان نہیں چھڑا پاتے۔ ایسے لوگوں کے لیے انٹرنیٹ نے بہت آسانی پیدا کر دی ہے۔ یہاں آپ نے کسی مصنف کی کوئی کتاب پڑھی اور ساتھ ہی اسے ای میل کر کے اس پر تبصرہ لکھ بھیجااور یوں آپ کا رابطہ ایک ایسے مصنف سے قائم ہو گیا جس نے آپ کو متاثر کیا ۔
اپنے مقاصد بڑے رکھیں
بہت سارے لوگ دال روٹی سے آگے کا نہیں سوچ سکتے اور ایسا اس لیے نہیں کہ وہ ناکارہ ہیں یا محنت نہیں کرتے بلکہ اس وجہ سے کہ ان میں سے اکثر کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرلیں ،اچھی سی نوکری حاصل کریں ۔ شادی کریں،بچے پیدا کریں اور مر جائیں۔ان کے نزدیک شاید یہی کامیابی بھی ہوتی ہے۔

جب کہ اس کے برعکس حقیقی معنوں میں کامیاب لوگوں کا مقصد کبھی بھی محض شادی کرنا،بچےپیدا کرنا اور مر جانا نہیں ہوتابلکہ ان کا مقصد معمول کو بدلنا ہوتا ہے اور وہ کرنا ہوتا ہے جو ان کے اطراف میں موجودلوگ سمجھتے ہیں کہ ممکن نہیں ۔ کامیاب لوگوں کو جہاں اپنی کمزوریوں کا احساس ہوتا ہے وہیں وہ اپنی طاقت کو بھی اچھی طرح سے سمجھتے ہیں اوراسےاستعمال کرناجانتےہیں۔ اس لیے وہ زندگی میں بڑے مقاصد کا تعین کرتے ہیں

کیسا لگا کمینٹ کرکے بتائیں۔

No comments:

Post a Comment