International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Sunday, February 17, 2019

کاروبار کریں یا نوکریں ؟؟؟

کاروبار کریں یا نوکریں ؟؟؟



کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟
*
لوگوں کی اکثریت اپنے کاروبار کو ترجیح دیتی ہے۔کیوں؟
*
آپ بھی بزنس مین بن کر ایک بہتر معیارِ زندگی کے حامل ہو سکتے ہیں۔
*
مگر کیا آپ کی غربت اس راہ میں حائل ہے؟
*
کیا بغیر سرمائے کے آپ ایک باعزت بزنس اونربن سکتے ہیں؟
*
مگر کیسے؟؟؟
یہ وہ چند سوالات ہیں جو ہر اس شخص کے ذہن میں ابھرتے ہیں جو اپنا بزنس شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔اور یہ سوچتا ہے کہ اپنا کاروبار
ملازمت کی نسبت زیادہ سود مند ہو تا ہے؟لیکن آخروہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ کو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہیے۔اس آرٹیکل میں ہم نے نہ صرف ان تمام وجوہات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے جن کی بنا پر ایک شخص کو اپنا بزنس سٹارٹ کرنا چاہیے بلکہ اس غلط فہمی کو دور کرنے کی بھی کوشش کی ہے کہ اپنا کاروبار جمانے کے لئے ایک بھاری سرمایا درکار ہوتا ہے۔دنیا میں رائج وہ چند طریقے اور اقدامات بیان کیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ بغیر انویسٹمنٹ کے اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس مین بھی بن سکتے ہیں۔
حقائق و وجوہات
پوری دنیا میں ہر سال تقریباً50ملین نئی کمپنیاں وجود میں آتی ہیں۔یعنی ہر روز 137,000 نئی کمپنیاں رجسٹر ہو تی ہیں،اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔تاہم 120,000کاروبار ہر روز دم توڑ دیتے ہیں۔
تقریباً500کاروباری حضرات سے کیے گئے ایک سروے کے ذریعے ان وجوہات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی جن کی بنا پر اپنے کاروبار کو ملازمت پر ترجیح دی جاتی ہے۔ان میں سے چند اہم وجوہات یہاں بیان کی گئی ہیں۔
*
بہت سے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین اور عقل و شعور کے مالک ہوتے ہیں اور لوگوں کو ایک درست سمت میں لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اور انھیں اپنی ان صلاحیتوں کا بخوبی ادراک بھی ہوتا ہے۔لہٰذا وہ کسی کے ماتحت کام کر کے اپنی ان صلاحیتوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتے اس لئے اپنے کاروبار کو ترجیح دیتے ہیں۔
*
اپنا بزنس اپنی مرضی سے کام کرنے کی آزادی مہیا کرتا ہے۔آپ اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اپنی پسند کے لباس میں اپنا کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
*
اپنے بزنس میں آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق افراد کا انتخاب کر سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ کو کام کرنا ہے۔جبکہ ملازمت میں آپ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوتا۔
*
کہا جاتا ہے کہ رِسک جتنا بڑا ہوتا ہے فائدے کی امید بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔اپنے بزنس میں آپ کو رِسک مول لینے کا اختیار ہوتا ہے جو بعض اوقات بڑی کامیابی کا سبب بنتا ہے۔
*
اپنا کاروبار آپ کو نئے موقع اور نئے چیلنج مہیا کرتا ہے۔اور اگر آپ ایک چیلنج قبول کرنے والے انسان ہیں تواپنا کاروبار آپ کیلئے بہترین ہے۔
*
اپنا بزنس آپ کو اپنی مرضی کے مطابق محنت ولگن سے کام کرنے کا موقع دیتا ہے اور آپ بنا اکتاہٹ کے اپنا کام سر انجام دیتے ہیں کیونکہ آپ کو یہ کام اپنے لئے کرنا ہے نہ کہ کسی دوسرے کے لئے۔ٖ
*
آپ اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق کام کی رفتار طے کر سکتے ہیں۔آپ کو کسی کے احکامات کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
*
اپنا کاروبار آپ کو زیادہ وسیع معاشرتی و سماجی تعلقات بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے جبکہ ملازمت کی ٹف روٹین آپ کے تعلقات کو بہت محدود کر دیتی ہے۔
*
ایک بزنس مین بن کر آپ معاشرے کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں ۔کئی طرح سے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
*
آپ نئی پروڈکٹس تخلیق کر سکتے ہیں اور نئے آئیڈیاز متعارف کرا سکتے ہیں۔یہ سب آپ کو ایک فخر کا احساس دلاتا ہے۔جبکہ ملازمت آپ کو دوسروں کی سوچ کا پابند بنا دیتی ہے

رائے اچھی لگے تو کمینٹ کرکے بتائیں




No comments:

Post a Comment