International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Sunday, February 24, 2019

آپ کی غلطیاں / Your Mistakes अपनी गलतियों









آپ کی غلطیاں / Your Mistakes  अपनी गलतियों

آج تک آپ کو اپنے کاروبار سے حاصل ہونے والے فوائد ہی بتائے ہیں لیکن آج آپ کو وہ نقصان بتاتا ہوں جن کی بدولت میں بہت کچھ سیکھتا رہتا ہوں ، اور یہی سبق مجھے مختلف معاملات میں رہنمائی دیتے رہتیے ہیں ۔۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے جب کاروبار کا جنون سر پہ سوار ہو جائے تو انسان بیچنے اور خریدنے سے شروعات پکڑتا ہے میں نے بھی اسی طرح ہی ابتدا کی ، اس وقت میں کبیر والا کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم کا طالب علم تھا جب میں نے ایک موبائل کا سودا کیا ، ظاہری طور پہ مجھے 300 روپے بچ رہے تھے ، عبدالرؤوف نے ایک دن کی ادھار پہ مجھ سے موبائل خریدا ، ایک ہی دن کی تو بات تھی میں بھی لالچ میں آگیا ، اگلے دن کا وعدہ لے کر میں نے اسے 3 ہزار 400 کا موبائل فروخت کر ڈالا مگر اس سے اگلے دن عبدالرؤوف نہیں تھا کیونکہ موبائل لینے کے بعد موصوف نے مدرسہ چھوڑ دیا اور رات کے اندھیرے میں گدھے کے سرسےسینگ کی طرح غائب ہوگیا۔جب کچھ پیسہ ہاتھ میں آجائے تو انسان اسے ضرب دینے کی سوچتا ہے اور بغیر کسی سے مشاورت کئے وہ کوئی بھی قدم اٹھانے کو تیار ہوجاتا ہے ، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ، یہ 2009 کی بات ہے جب آن لائن ٹیوشن اکیڈمی کا بزنس عروج پہ تھا ، ہاتھ میں پیسہ تھا اور ذہن میں یورپ جانے کی دھن سوار تھی ، پیاسا کنواں تلاش کرہی لیتا ہے سو ہم بھی ایک ایجنٹ تک پہنچ گئے ، کچھ ہی دنوں میں یوکے کا ویزہ دلوانے کے بہانے اس نے ہم سے 5 لاکھ روپے وصول کئے اور پھر نہ ویزہ ملا نہ بندہ۔۔جس کام کا تجربہ ہوجائے تو بندہ اسے ترقی دیتا چلا جاتا ہے میں مختلف کاروبار کرتے ہوئے کسی حد تک سیزنل بزنس سمجھ چکا تھا اسی لئے میں اسے بڑھاتا چلا گیا مگر اچانک “ 



اوپر” سے لگام کھینچ دی گئی اور ہم دھڑام سے زمین پہ آرہے ، پے پال کا اکاؤنٹ بلاک ہو گیا، لاکھوں ڈوب گئے ، اور بچی کھچی رقم یو ایس اے کے نمائندے نے وصول کی اور آج تک وہ wanted ہے ۔گاؤں کی زندگی جنت سے تعبیر ہے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے روزگار اپنے گھر ہی سے مل جایا کرے سو ہم نے بھی گاؤں میں بکریوں کا فارم بنا لیا ، شیڈ تیار کیا ، بکریاں خریدیں اور بسم اللہ کرکے کام آغاز کیا چند ہی دنوں میں ایک جان لیوا مرض کا حملہ ہوا اور یکے با دیگرے بکریاں ذبح ہوتی چلی گئیں ، دو سے تین ماہ میں دو لاکھ ڈوب گئے اور اب میں اور میرا پارٹنر سر کا پسینہ خشک کرتے رہتے ہیں یہ مارچ 2018 کی بات ہے جب میں نے گندم کی ٹاکی کا بزنس کیا ، ایک جاننے والے بندے کو پوائنٹ بنا کے دیا کہ اس مال کو نکالو ، اس نے دوکان کی ٹاکی ہی نہیں ہمارے کڑاکے بھی نکال دئیے ، ٹاکی کی تمام رقوم لے کر حضرت دبئی چلے گئے اور ہم منافع کے چکر میں زمین کے ٹھیکہ کا معاہدہ ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ پیسے وصول سکیں ۔غلطیاں کون نہیں کرتا ؟؟ ہر ایک سے ہوتی ہیں ، مجھ سے بھی ہوئی ہیں ، ہوتی بھی ہیں اور زندگی بھر ہوتی ہی رہیں گی لیکن جو انسان غلطیوں سے سبق نہ سیکھے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔۔پہلی غلطی سے سیکھا کہ نفع کے لالچ میں کبھی بھی انجان علاقہ میں ادھار مت دو ورنہ اصل سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گے اس لئے ادھار بیچنا چھوڑدیادوسری غلطی سے سیکھا آگے بڑھنے کے چکر میں اندھا اعتماد مت کرو وگرنہ نقصان اٹھاؤ گے ۔تیسری غلطی سے سیکھا قانونی تقاضے پورے کرکے چلو چوتھی غلطی سے سیکھا جس کام میں کمال ہو اسی میں ہاتھ ڈالو صرف لوگوں ہی کے سہارے بزنس نہیں ہوا کرتے ۔پانچویں غلطی سے سیکھا کبھی بھی اپنا سارا مال کسی کے حوالے مت کرو وگرنہ پچھتاؤ گے۔یہ صرف چند نقصان بتلائے وگرنہ کئی اور بھی ہیں ، انہی دھکوں اور نقصانات کا بوجھ اٹھا کر ہی بزنس سیکھا ہے اب آپ بتائیے آپ نے اپنی لائف میں کون کون سی غلطیاں کی ہیںاور ان سے کیا کیا سیکھا ہے ؟ تاکہ میں ان سے بھی سبق سیکھ سکوں ۔۔کمنٹس کا انتظار رہے گا



No comments:

Post a Comment