International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Friday, March 29, 2019

EARN MONEY ONLINE EASY THROUGH THIS WAYS 2019 TO 2030

ایک شام وہ دونوں مل بیٹھے اور جاب چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔ اپنے کام کے ماہر تھے اور محنتی بھی تو 2009 میں انہوں نے اپنی ایک کمپنی لانچ کی جس کا نام WatsApp رکھا گیا ۔ 2009 سے 2014 تک مسلسل محنت اور جدوجہد سے نام اور مقام بنایا اورپھر وقت نے کروٹ لی اور فیس بک بانی مارک نے اسے 19 بلین ڈالر میں خرید لیا ۔۔

یہ باہر کی بات ہے پاکستان آجائیے
2012 میں دراز کے نام سے ایک آن لائن شاپنگ کمپنی معرض وجود میں آئی اور خوب نام کمایا ، آن لائن شاپنگ کی دنیا اس کے کام کو دیکھ کر حیران ہوگئی ۔۔ چائنہ سے علی بابا کے مالک جیک ما نے اڑان بھری اور پاکستان لینڈ کیا ۔۔
بیچو گے ؟؟ “ جی ہاں “ قیمت بولو
475
ملین ڈالر” بس جو منہ میں آیا مالکان کو مل گیا اور دراز ڈاٹ پی کے فروخت ہوگئی ۔

اور آج کی تازہ خبر سنئے کاروں کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے مدثر شیخ نے 2012 میں آن لائن سواری بکنگ کے لئے “ کریم “ نام سے ایک کمپنی کی بنیاد رکھی ، تمام بڑے شہروں میں اسے لانچ کیا گیا اور اپنی عمر کے آٹھ کامیاب سال گزارنے کے بعد آج 3.1 بلین ڈالر میں اسے اوبر نے خرید لیا ۔۔
آپ اور میں کپڑا بیچتے ہیں ، عطر بیچتے ہیں ، شہد بیچتے ہیں ، چشمے اور شیشے بیچتے ہیں سرمہ اور کنگھی بیچتے ہیں لیکن یہاں دیکھئے لوگ کیا بیچ رہے ہیں اور کیسے ؟؟
بس سوچنا ہے سمجھنا ہے اور پھر کام پہ لگ جانا ہے
یہ تو ہوگئی کمپنیوں کی بات ۔۔ اب آپ کہیں گے اس کے لئے بہت بڑا سٹرکچر چاہئے ہوتا ہے ، پلاننگ چاہئے ہوتی ہے اور ٹیم ورک درکار ہوتا ہے واقعی ایسا ہی ہے آپ سچ کہہ رہے ہیں ، یہ ریٹس ایسے نہیں ملتے اس کے پیچھے پورا ایک پلان ہوتا ہے تب جاکر یہ ریٹ ملتے ہیں ۔۔
لیکن ایک اور بات نہ بتاؤں آپ کو ؟؟
یہاں تو الفاظ بھی بکتے ہیں ۔۔

جی ہاں ! انگریزی کے کچھ مخصوص الفاظ جنہیں انگلش میں Domain کہا جاتا ہے ۔ لوگوں نے اس پہ کام کیا ، اپنا ذہن استعمال کیا ، تکنیک سمجھی اور GoDady سے چند ڈالرز میں کچھ ڈومینز خرید کر رکھ لیں اور پھر مارکیٹ میں انہیں مہنگے داموں فروخت کیا گیاجیسے کہ
Insurance
یہ ڈومین 49.7$ ملین ڈالر میں فروخت ہوئی
Carinsurance
اسے 35.6$ملین میں بیچا گیا
Internet
یہ ڈومین 18$ملین میں فروخت ہوئی
یہ صرف چند مثالیں ہیں وگرنہ گوگل کی تاریخ بھری پڑی ہے گوگل کیجئے اور سمجھئے ۔
جب میں نے اس بزنس کو سمجھا تو ایک ڈومین 12 سو میں خرید کر رکھ لی اور دو سال بعد انتہائی مہنگے داموں فروخت کی گئی ۔پھر دھڑا دھڑ خریدنا اور بیچنا شروع کردیا گیا اس وقت بھی اچھی ڈومینز پینل پہ ہیں ۔۔
آپ بھی کچھ ایسا آئیڈیا سوچئے
اس پہ کام کیجئے
اور پھر فروخت کردیجئے
میری نظر میں کچھ ڈومینز ایسی ہیں جن کو اگر خرید کر رکھ لیا جائے تو اچھی قیمت دے سکتی ہیں ۔۔اس کے لئے انویسٹمنٹ چاہئے ، تجربہ چاہئے ، ان شاء اللہ اس بزنس کو پھیلانا اور بڑھانا ہے ۔۔اگر پیسے ڈبونے ہوں تو یہ کام کیجئے گا کیونکہ یہ کنویں میں پھینکنے والی بات ہے ۔۔ اور یہ بزنس آپ خود سے سیکھیں اگر 50 ہزار روپے تک الگ کر سکتے ہیں ، دوسرے لفظوں میں ڈبو سکتے ہیں 

No comments:

Post a Comment