آج_نوکری_اور_کاروبار_پر_موازنہ _ہو_جائے
۔
جیسی بھی ہو۔ جتنی بھی اچھی ہو۔ لاکھوں کا پیکج ہو۔ پبلک سیکٹر کی ہو۔ اٹھارہویں انیسویں سکیل کی ہو۔ کسی ملٹی نیشنل کمپنی کی ہو۔ ایک متعین کردہ رقم ہی ہوتی ہے۔
آپ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہوتے ہیں۔
لگی بندھی آمدنی ہوتی ہے۔ مہینے کے شروع میں تنخواہ ملی اور ماہانہ مستقل اخراجات پہ لگ گئی۔ چاہے جتنی مرضی محنت کر لیں۔ تنخواہ وہی کی وہی۔
انکریمنٹ بھی اپنے ٹائم پہ۔ اور ریٹائرمنٹ تک یہی معمول۔ اور ریٹائرمنٹ کے بعد بلآخر پھر سے اپنے کام کی ابتدا۔ وہ بھی تب۔ جب زندگی کی اصل توانائی اور جان کی کھپت نوکری میں لگ گئی۔
جبکہ
#کاروبار میں چاہے جتنی مرضی مشقت ہو۔ محنت ہو۔ شروعات میں مہینے بعد بنیادی اخراجات کے سوا کچھ نہ بچتا ہو۔ بھاگ دوڑ چاہے حد درجہ ذیادہ ہو۔ کاروبار کاروبار ہوتا ہے۔
آپ صرف اپنے خاندان کی کفالت نہیں کرتے۔ اپنے تمام ملازمین کی خاندانوں کی کفالت کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ کتنے ہی نصیب آپ کے کاروبار سے منسلک ہو جاتے ہیں۔
جیسے جیسے تسلسل۔ محنت۔ وقت۔ نیک نیت۔ دیانتداری بڑھتی جاتی ہے۔ کاروبار میں بڑھوتری ہوتی جاتی ہے۔ آپ لینے کی بجائے دینے والے بنتے جاتے ہیں۔
ہوتے ہوتے جب ریٹائرمنٹ کی عمر آتی ہے تو آپ کا ایک نام بن چکا ہوتا ہے۔ آپ کو دوبارہ صفر سے شروعات نہیں کرنا پڑتی۔آپ کے بچوں کو بنا بنایا ایک پلیٹ فارم مل جاتا ہے۔ آپ نوکری لینے کی بجائے نوکریاں دینے والے بن جاتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس موقع ہے۔ چاہے ذرا سا بھی سرمایہ ہے۔ اچھا آئیڈیا ہے۔ اچھا منصوبہ ہے۔ تو اللہ پہ بھروسہ کر کے آج ہی شروعات کیجئے۔
اس پاک سرزمین میں اچھے منصوبے اور اچھی نیت والے لوگوں کا دھن اور من کبھی نہیں ڈوبتا۔ جتنے مرضی طوفان۔ مسئلے۔ پتھر راہ میں آئیں۔ آپ انہیں عبور کر کے معاشرے کی ایک عزت دار اکائی بن سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment