International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Wednesday, September 30, 2020

ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کی نسبت مردوں کے کام کرنے کے مواقع زیادہ ہیں، اشنا شاہ


Ushna Shah

اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کی نسبت مردوں کے کام کرنے کے مواقع زیادہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شوبز میں خواتین کی بجائے مردوں کے کام کرنے کے زیادہ مواقع ہیں کیونکہ 35 سال کے بعد خواتین کو کام کرنے میں زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں  اور ان کو بہت کم مرکزی کردار کی پیش کش کی جاتی ہے جبکہ مردوں کو 50سال کی عمر میں بھی مرکزی کردار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو22 سے34سال تک اچھے کرداروں کی بھی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ مردوں کے لئے یہی اصول 50 سال تک لاگو رہتا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے  نے اپنے ایک گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ  اداکاری کا شوق انہیں پاکستان لے کر آیا ہے۔

اشنا شاہ کا کہناتھا کہ وہ کینیڈا سے پاکستان صرف اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لئے آئی ہیں ، جو صرف پاکستان میں ہی پورا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو کبھی بھی منفی کردار کرنے سے ڈر نہیں لگا ہے اور وہ ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے اداکارہ ڈرامہ ”بے وفا“ میں اداکار علی رحمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

No comments:

Post a Comment