International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Wednesday, September 30, 2020

امریکی صدارتی انتخاب 2020: ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان پہلا براہ راست مباحثہ جاری

 



نومبر کی 3 تاریخ کو امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن سے ہو گا

واشنگٹن  30 ستمبر 2020ءامریکی صدارتی انتخاب 2020ء کے حوالے سے ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان پہلا براہ راست مباحثہ جاری ہے۔ نومبر کی 3 تاریخ کو امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن سے ہو گا، الیکشن سے قبل روایت کے مطابق اس وقت دونوں امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ جاری ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات 2020ء کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، انتخابات کا انعقاد رواں سال 3 نومبر کو ہوگا۔ امریکہ میں اس وقت موجودہ صدر اور ریپبلکن پارٹی کے آئندہ کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کے درمیاں صدارتی انتخابات سے قبل مباحثہ جاری ہے۔

 

 

فاکس نیوز منسلک سینئیر صحافی کرس والیس اس مباحثے میں ماڈریٹر کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

صحافی کی جانب سے دونوں امیداروں سے چھ سوال پوچھے جا رہے ہیں جن کے جواب کے لیے 2، 2 منٹ کا وقت مقرر ہے۔ دونوں حریفوں کے درمیان جاری مباحثہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عام طور پر انتخابات کی مہم کے دوران امیدوار سیاسی جلسے جلوسوں میں کھلے ڈھلے انداز سے گفتگو کرتے ہیں اور ان کی ٹیم منظم طریقے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے، لیکن امیداروں کے درمیان براہ راست مباحثہ خاص اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

براہ راست مباحثے کو کروڑوں لوگ اپنی ٹیلی وژن اسکرینز پر دیکھ رہے ہوتے ہیں اس لیے مباحثے کی پوری مہم امیدوار کے اپنے ہاتھوں میں ہوتی ہے، ایک چھوٹی سی غلطی بھی ووٹرز کا ذہن بدل سکتی ہے لہٰذا اس ضمن میں خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

 

 



No comments:

Post a Comment