آذربائیجان سے دوران لڑائی
آرمینی فوج کو بھاری نقصان
آذربائیجان
اور آرمينيا کے درميان جاری لڑائی کے دوران آرمينی فوج کے اب تک 2300 فوجی غیر
فعال بنا دیے گئے یا پھر زخمی ہوئے ہیں۔
آذربائيجان
کی وزارت دفاع کے مطابق اب تک تقریباً 130 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کیا
جا چکا ہے، 200 سے زائد توپ اور میزائل سسٹموں، تقریباً 25 مارٹر دفاعی سسٹموں، 6
کمانڈ منیجمنٹ اور کمانڈ مانیڑنگ مقامات، 5 ایمونیشن ڈپووں، تقریباً 50 اینٹی ٹینک
اسلحے اور 55 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف
آذربائیجان فروسز کی طرف سے آع دیرے اور ترتر کی سمت آرمینی فورسز کو محاصرے میں
لینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ترک صدر
رجب طيب اردو آن کا کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ آذری بھائيوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مقبوضہ
آذری علاقوں سے آرمينی فوج کا انخلا خطے ميں امن لائے گا۔
ايران کے
ترجمان علی ربيع نے بھی مسئلہ نگورنو کاراباخ پر آذربائيجان کے حقوق کو جائز قرار
ديا ہے۔
No comments:
Post a Comment