International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Thursday, October 1, 2020

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک ہی میسنجر متعارف

 


سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے بعد اب انہیں انسٹاگرام اور فیس بک چیٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ میسنجر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اپیلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین اب کسی ایک ایپ سے دونوں پر چیٹ کرسکتے ہیں.

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بدستور خودمختار رہیں گے اور ان کے ان باکسز بھی الگ ہوں گے۔

 کہا جارہا ہے کہ فیس بک کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی سروس کے بعد صارفین کو اپنے دوستوں اور پیاروں سے رابطہ رکھنے میں آسانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگ انسٹاگرام تو کچھ فیس بک کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس یعنی فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ فیچر ممکنہ طور پر اسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو میسنجر اور انسٹاگرام پر موجود لوگوں سے چیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر بھی کام ہورہا ہے، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ سہولت کیسے استعمال کی جائے گی۔

میسنجر کے پروڈکٹ ڈیزائن کی سربراہ لورڈینا کرسیان کا کہنا تھا کہ ’میسجنگ ایپ کو ایک جگہ پر جمع کرنا ہمارے لیے بڑا چلینج تھا مگر ہم نے کامیابی حاصل کرلی ہے‘۔

 

No comments:

Post a Comment