کویتی
شہریوں کو سبسڈی کی بجائے سالانہ 50 ہزار ڈالر دینے کا پروگرام
کویت
کی حکومت ملازمت کی عمر کو پہنچنے والے مملکت کے شہریوں کو زندگی بھر سالانہ 50
ہزار ڈالر دینے کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔
عرب
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملازمت کی عمر والے تمام کویتی شہریوں
کو دی جانے والی ہر طرح کی سبسڈی ختم کرکے اس کی جگہ سالانہ 50 ہزار ڈالر دیے
جائیں گے۔
رپورٹ
کے مطابق اس فیصلے کا مقصد دولت کی تقسیم کو زیادہ منصفانہ بنانا اور سبسڈی پر خرچ
ہونے والی رقم بچانا ہے۔
مقامی
میڈیا کے مطابق اس حوالے سے رپورٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ دولت کی
تقسیم پر نظرثانی کا حتمی نتیجہ مقامی شہریوں کو روزگار دینے سے پیدا ہونے والے
مسائل کے حل کی صورت میں برآمد ہوگا۔
No comments:
Post a Comment