International News, Online Earning Ways, New Jobs , Tips & Tricks Life Changing Writing & Startup Business

BREAKING NEWS

اسلام علیکم دوستوں میرا نام عطاءاللہ خان ڪيهر ہے WELCOME TO MY BLOG SUBSCRIBE MY BLOG BY ADDING EMAIL ???? "Attaullah Kehar" AND SEE SOMETHING NEW WhatsApp =+923083033205

Thursday, October 8, 2020

Imran Khan Saying We Wants to make Pakistan a world power: PM Pakistan



 

پاکستان کو عالمی طاقت بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

 

·         اسلام آباد: (07 اکتوبر 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔

·         وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزیر فواد چوہدری، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

·         وزیر اعظم نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بہت مواقع ہیں۔ پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔

·         عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔

·         انہوں نے کہا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کرے گی۔

·         وزیر اعظم عمران خان نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف بھی کی۔

No comments:

Post a Comment