لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے
کیساتھ سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑی 20 اکتوبر کو
اسلام آباد پہنچیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملتان میں ہونے
والے ون ڈے میچز اب راولپنڈی میں ہونگے جبکہ راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچزز
لاہور میں ہونگے۔
زمبابوے کی ٹیم 27 اکتوبر تک قرنطینہ میں گزاریں گے۔ 30
اکتوبر کو پہلا، یکم نومبر کو دوسرا جبکہ تین نومبر کو تیسرا ون ڈے راولپنڈی
سٹیڈیم میں ہوگا جبک ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ سات نومبر، دوسرا آٹھ جبکہ تیسرا
دس نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینے
کیلئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان نے وفد کو سٹیڈیم کا دورہ کروایا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے وفد کو
بائیو سیکیورببل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد پیر کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کرے
گا۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد کل اسلام آباد روانہ ہو جائے گا۔
وفد میں شامل تمام اراکین منگل کو راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وفد
15 اکتوبر کو واپس زمبابوے روانہ ہو جائے گا۔
No comments:
Post a Comment