وزیراعظم
پاکستان عمران خان آج اپنی 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں، نڈر اور بے باک کپتان نے
1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے، جس کے بعد انہوں نے کرکٹ کو
خیر باد کہہ کر شوکت خانم کینسر اسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی قدم رکھ
دیا تھا۔
وزیراعظم
عمران خان کا کرکٹ کیریئر
ٹیسٹ کرکٹ
قومی کرکٹ
ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 88 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، آل
راؤنڈر عمران خان نے پانچ روزہ کرکٹ میں 362 وکٹیں اپنے نام کیں جس میں 23 مرتبہ 5
وکٹیں اور 6 بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی سرانجام دیا، عمران خان نے طویل
دورانیے کی کرکٹ میں 18 نصف سنچریاں اور 6 سنچریوں کی مدد سے 3 ہزار807 رنز بنا
رکھے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ
قومی ٹیم
کی 175 ون ڈے میچز میں نمائندگی کرنے والے عمران خان نے 182 وکٹیں حاصل کیں، 22
مارچ 1985ء کو شارجہ کے میدان میں عمران خان نے بھارت کیخلاف صرف 14 رنز دے کر 6
کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کارنامہ بھی سرانجام دیا جو ان کے ون ڈے کیرئیر کا بہترین
بولنگ ریکارڈ بھی ہے۔ ایک روزہ میچز میں عمران خان نے 19 نصف سنچریاں اور ایک
سنچری کی مدد سے 3 ہزار 709 رنز بھی بنائے۔
فرسٹ کلاس
میچز
عمران خان
نے 382 فرسٹ کلاس میچز میں 93 نصف سنچریاں اور 30 سنچریوں کی مدد سے 17 ہزار 771
رنز بنائے جبکہ ایک ہزار 287 وکٹیں بھی اپنے نام کیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران
خان نے 70 مرتبہ 5 وکٹیں اور 13 مرتبہ 10 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کر
رکھا ہے۔
عمران خان
نے 1971ء سے 1992ء تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے
جارحانہ انداز، زبردست کپتانی سے دنیائے کرکٹ کو اپنے سحر میں مبتلا کئے رکھا۔
یاد رہے کہ عمران خان پاکستان کے واحد
کرکٹر ہیں جنہیں عام انتخاب میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بننے کا موقع ملا۔
No comments:
Post a Comment