تفصیلات کے
مطابق اداکار نے گزشتہ دنوں کے پی حکومت کے گھر خرید کر محفوظ بنانے کے فیصلے پر
بھی خوشی کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب
انہوں نے پشاور والوں سے ایک بڑی درخواست کی ہے۔
Thank you for sharing this. Requesting all in #Peshawar to share photos of my ancestral house (if you’ve clicked the pic) and tag #DilipKumar https://t.co/bB4Xp4IrUB
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) September 30, 2020
مقامی صحافی شیراز حسن نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر ٹوئٹ کیں جس پر نامور اداکار نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر کھینچ کر دلیپ کمار کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔
اداکار دلیپ کمار صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پیدا ہوئے تھے اور اب بھی وہاں ان کا آبائی گھر بھی موجود ہے جسے صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment