کراچی: معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے
وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک پر عائد کی گئی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
اس ایپ کے ذریعے پاکستانی نوجوان پوری دنیا میں مشہور ہو رہے
ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سے اگر بے حیائی پھیلتی ہے
تو اس کی روک تھام کے لئے پہلے قانون سازی کریں پھر ایپ کو بند کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیں
ہے جہاں وہ جا کر اپنا ٹیلنٹ دکھا سکے، اس طرح کے اقدام سے نوجوانوں کے ذہن مفلوج
ہو جائیں گے۔
حریم شاہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ پاکستان میں بننے والے
ڈرامے کیا یہاں کے کلچر کو سامنے لا رہے ہیں؟ اگر بے حیائی کا جواز بنا کر ٹک ٹاک
پر پابندی کی گئی ہے تو ہر بے حیائی پھیلانے والی چیز کا خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک میں کوئی بے حیائی نہیں ہے، یہ بس
ٹیلنٹ دکھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن
اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر
پابندی عائد کر دی تھی۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور
نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر
پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب
داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی
لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق
آگاہ کردیا۔
ترجمان کے مطابق غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات
اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس سے قبل مشہور ٹک ٹاک نے مضر مواد کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا الائنس تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔
No comments:
Post a Comment