کل جب دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ یعنی لداخ پر چین اور
ہندوستان کی افواج گھتم گھتا تھیں. چینی افواج انڈین فوجیوں کو فٹ بال بنا کر کھیل
رہے تھے. تب دنیا کے سب سے گہرے مقام بحر اوقیانوس میں ماریانہ ٹرنچ پر ونیسا
اوبرائن کھڑی پاکستان کا پرچم لہرا رہی تھی.
شکریہ ونیسا بحر و بر کے ہر مقام اعزاز پر ہمارا سبز پرچم
لہرانے پر یہ قوم تمھاری شُکر گزار ہے.
ونیسا اوبرائن کے پاس امریکہ اور برطانیہ کی دہری شہریت ہے.
نیویارک یونیورسٹی سے معیشت میں ڈگری یافتہ یہ خاتون عزم و دلیری کا نشان ہیں. ہر
براعظم کی بلند ترین چوٹی یہ سر کر چکی ہیں. قطبین کے بے آب و گیا سرد قبرستان یہ
ناپ چکی ہیں. لیکن ہمارے لئے ان کی پہچان انکی پاکستان سے محبت ہے. یہ پاکستان کی
سفیر ہیں.
No comments:
Post a Comment