جو شخص اپنے مستقبل اور
فائدے کے لئے انویسٹمنٹ نہیں کر سکتا وہ کبھی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔۔۔
عموماً ہم لوگوں
سےماہانہ کم سے کم 5،6 ہزارروپے بلکل فضول اور بے مقصدتو خرچ ہو ہی جاتے ہیں۔۔۔
موبائل پیکج/سگریٹ/
گٹکا/ نسوار/ پان/ اور دیگرچیزوں پر ماہانہ ہزاروں روپےخرچ ہوجاتے ہیں جب کہ ان
چیزوں کا سوائے نقصان کے کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
ہم نے کبھی سوچا کہ ہم
ہزاروں روپے بلکل بے مقصد اور فضول میں خرچ کر دیتے ہیں اگر یہی رقم اپنے مستقبل
اور کسی فائدے والی جگہ پر خرچ کر دیتے تو فائدہ ہوتا۔۔۔
اپنے آپ پر اور اپنے
بچوں کے آنے والے کل پر خرچ کرنے میں دریغ مت کریں کیوں کہ آج کی انویسٹمنٹ کل
کو ضرور فائدہ دے گی۔۔۔
کوئی ایک سکل سیکھیں جو
کل آپ کو فائدہ دے گی اور اس کو سیکھنے میں جتنی مشکلات آئیں ان کو کل کی آنے
والی خوشحالی کے لئے برداشت کریں۔۔۔
جو انسان ہزروں کی رقم
بے مقصد اور فضول میں خرچ کرنے سے دریغ نہ کرے لیکن مقصد اور اپنے فائدے کے لئے
خرچ کرنے میں سوچ و بچار کرے تو اس کا کوئی حل نہیں ہے۔۔۔
اپنے اور اپنی اولاد کے
آنے والے کل کے لئے آج انویسٹ کریں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔۔۔
No comments:
Post a Comment