ایک دن ایڈیسن کی طرف کسی نے اشارہ کرتے ہوئے کہا
" یہ وہ انسان ہے جو ایک ایسا طریقہ جانتا ہے جس سے روشنی کو وجود مل جائے "
ایڈیسن چونکتے ہوئے بولے
" ارے نہیں ! میں ایسے 80 طریقے جانتا ہوں جن سے روشنی کو وجود نہیں ملتا"
آپ جو بھی ہیں اگر یہ سطور پڑھ رہے ہیں تو یقینا آپ کسی نہ کسی فیلڈ سے ہیں ،
آپ اپنے شعبے میں کامیاب رہے ہوں گے یا ناکام ۔۔
اگر آپ کامیاب ہوئے ہیں تو اس کامیابی کے پیچھے ہزاروں نہیں ، سینکڑوں نہیں تو کم از کم درجنوں وجوہات ضرور ہوں گی --
اور اگر اتفاق سے آپ ناکام ہوئے ہیں تو اس ناکامی کے پیچھے بھی درجنوں اسباب ہوں گے ۔۔
آپ کامیاب ہیں یا ناکام ہیں ؟؟
یہ تو آپ ہی کو پتہ ہوگا لیکن آپ دونوں صورتوں میں آئیڈیل ہیں
اگر آپ کامیاب ہیں تو آپ کی کامیابی کی وجوہات دلچسپ ہوں گی اگر آپ وہ وجوہات بتادیں تو لوگ آپ کی بتائی ہوئی سمتوں پہ چل کر کامیابی کی معراج پا سکتے ہیں ۔۔
اور اگر آپ اتفاق سے ناکام ہیں تو بھی آئیڈیل ہیں کیونکہ جن مراحل سے آپ ناکام واپس لوٹے ان سے لوگوں کو بچا کر کامیابی کے راستے بتلا سکتے ہیں۔۔
تو پھر دیر کس بات کی ؟؟
اگر ناکام ہیں تو ناکامی کی وجہ بتائیے اور اگر کامیاب ہیں تو کامیابی کی وجوہات لکھئے
آپ کا ایک ایک لفظ لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے
No comments:
Post a Comment